بنگلور،30مئی(ایجنسی) بین کٹنگ Ben Cuttingکے آل راو¿نڈ کھیل اور گیند بازوں کی صحیح وقت پر دلائی گئی شاندار واپسی سے سن رائزرس حیدرآباد نے کرس گیل کے طوفان کے سامنے کچھ لمحات سے گزرنے کے باوجود اتوار کو یہاں بڑے اسکور والے فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلور کو آٹھ رنز سے شکست دے کر پہلی بار آئی پی ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
سن رائزرس نے کھیل کے ہر شعبے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن پھر اس کے گیند بازوں کی کارکردگی فیصلہ کن ثابت ہوا کیونکہ ایک وقت گیل کے 38 گیندوں پر چار چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنائے گئے 76 رنز اور کوہلی (54) کے ایک اور نصف سنچری سے آرسی بی تیزی سے جیت کی طرف بڑھ رہا تھا۔ آرسی
بی کا اسکور 13 ویں اوور میں ایک وقت ایک وکٹ پر 140 رنز تھا لیکن اس کے بعد سن رائزرس کے گیند بازوں نے شکنجہ کسا اور آخر میں کوہلی کی ٹیم کو سات وکٹ پر 200 رنز تک ہی پہنچنے دیا۔
اس سے پہلے سن رائزرس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر، کٹنگ اور یوراج سنگھ کی کوششوں سے سات وکٹ پر 208 رن کا مضبوط اسکور کھڑا کیا تھا۔ کپتان وارنر نے 38 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے۔ کٹنگ نے 15 گیندوں پر ناقابل شکست 39 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور چار چھکے شامل ہیں. یوراج نے 23 گیندوں پر 38 رنز کی بااثر اننگز کھیلی۔
سن رائزرس پہلی ایسی ٹیم بن گئی ہے جس نے مسلسل تین پلے آف جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔